مہذب دنیا کے باسی عقل وشعور سے ہم آہنگ عوام
اور انکے عوامی نمائندے جن کا مقصد حیات عوام
کی خدمت اور عوام کی ضروریات کو پورا کرنا
ہوتا ہے لیکن ہمارے ہاں کا باوا آدم ہی نرالا ہے..
عوام کے نام پر موجود لوگوں کا جم غفیر
المشہور ( ہجوم) جن کو ووٹ دیتے ہیں وہی انکے
چور ہوتے
ہیں جنہیں مل کر ووٹ کی پرچی سے منتخب کیا
جاتا ہے وہی انکے حقوق پر ڈاکے ڈالتے ہیں.. کوئی
بھی ایک جماعت نہیں جو لوگوں سے مخلص ہو
سبھی اپنا الو سیدھا کرنے کے چکر میں لگے ہیں..
آج پاکستان سمیت پورے کشمیر کے لیڈر نما بھیڑیے منظرام سے غائب ہیں کیا حکومتی لیڈر اور کیا اپوزیشن سبھی دم دباۓ بیٹھے ہیں جبکہ اصل وقت اب آیا تھا کہ غریب عوام کے گھر جس طرح سے الیکشن کے دوران مائی باپ کہتے کہتے پہنچتے ہیں اسی طرح اسوقت بھی انکو اسی عوام کے گھروں میں راشن مہیا کرنا چاہیے تھا
جس بھولی بھالی عوام کو الیکشن کے قریب سر کا تاج اور اگلے پانچ سالوں کے لئے جوتی کی نوک پر رکھتے ہیں اب اس عوام کو سمجھ بوجھ کے ساتھ سدھر جانا چاہیے اور الیکشن کے قریب آتے ہی جوتیوں کے ہار ان چوروں کے لیے تیار رکھتے ہوئے انکی آؤ بھگت کے ساتھ انکے گلے میں ڈال کر رخصت کرنا چاہیے.....
الیکشن کے نزدیک ووٹ کی پرچی کے ساتھ پیسے ہر گھر پہنچتے ہیں لیکن آج غریب کے گھر راشن اور ضروریاتِ
زندگی کیوں نہیں پہنچ سکتی.. پورا سوچئیے.. اور غریب کی آواز بنیں شئیر ضرور کریں
0 تبصرے
please dont comments spams and also dont share other links here