پاکستان میں چیک اپ مہنگا عیاشی سستی
سوشل میڈیا پر گردش کرتی ایک وائیرل ویڈیو دیکھنے کا اتفاق ہوا
جس میں کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک سماجی کارکن ملک کے مشہور اور معروف سیون سٹار ہوٹل پر کال کرتے ہیں اور نارمل روم کا ایک نائٹ چارجز کا پوچھا آپریٹر نے جواب دیا کہ جناب نارمل روم بائیس ہزار روپے اور ہائی سٹینڈرڈ روم جس میں آپ کسی وزیر مشیر یا وزیراعظم کو بھی رکھ سکتے ہیں اسکے چارجز ستائیس ہزار ہوں گےیعنی فل لگژری روم کے ساتھ
جبکہ دوسری طرف کراچی میں ہی ایسے پرائیویٹ ہسپتال اسوقت کرونا کے ٹیسٹ اور ایک رات کے چارجز پینتالیس ہزار روپے لے رہے ہیں.. درندگی کی انتہا تک پہنچ چکے ہیں ہم لوگ اس مصیبت زدہ وقت میں بھی نا سدھرنے کی قسم کھا رکھی ہے
صرف اتنا کہنا چاہوں گا کہ کرونا تو چلا جاۓ گا ایک دن لیکن یہ بھیڑیے بھی نہیں رہیں گے کل کو اللہ کے ہاں انہیں بھی جوابدہ ہونا ہے
0 تبصرے
please dont comments spams and also dont share other links here