آج کی تحریر زرا تلخ ہو گی
کشمیر کے وسائل لوٹ لئے اب مرتے ہیں کشمیری تو مر ہی جائیں انہیں اس سے کیا فرق پڑتا ہے؟ . جی تو قارئین کرام گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر کی سیز فائرلائن پر خون ریز گولا باری ہوئی جس میں دونوں ممالک نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا دونوں ممالک سے مراد پاکستان اور ہندوستان ہیں اسوقت جبکہ پوری دنیا عذاب الہی یعنی کرونا سے نجات حاصل کرنے کی کوشش میں مصروف عمل ہے بلکل ٹھیک اسی دوران ایشیاء کے دو بڑے ٹھیکیدار پاکستان اور ہندوستان اپنی ٹیسٹ لیبارٹری یعنی (کشمیر) میں موجود اپنے اسلحہ کو ٹیسٹ کرنے میں مشغول ہیں جس کے نتیجے میں انڈیا وہاں سے گولا باری کر کے پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں سویلین عوام کو نشانہ بنا رہا ہے اور پاکستان کی توپیں انڈیا کے زیر قبضہ کشمیر میں لوگوں کو نشانہ بنا رہی ہیں جبکہ اسکے برعکس پاکستان کے بارڈرز پر سکون ہیں. ڈیلی واہگہ پر دونوں طرف سے ٹانگیں بھی اٹھائ جاتی ہیں بارڈر بھی کھلتے بند ہوتے
ہیں جبکہ مر کون رہا ہے؟ (کشمیری) لٹ کون رہا ہے؟
کشمیری میرا سوال دونوں ممالک کی عوام سے ہے کہ تم تو بولو کیوں کشمیر کو جلایا جا رہا ہے؟ کیوں لوٹا جا رہا ہے؟ اور کیوں تم لوگوں کے بارڈر پرسکون ہیں؟ کیوں کشمیر کی ماؤں کی گودیں اجاڑی جا رہی ہیں؟ آخر کشمیریوں کا قصور کیا ہے؟ ان باتوں کے جواب نا تو یہ دے سکتے ہیں اور نا ہی انکی نسلیں، عوام آنکھیں اور عقل کے بند دریچے کھول کر دیکھے تو سوالوں کے جواب مل ہی جائیں گے
0 تبصرے
please dont comments spams and also dont share other links here