Corona virus in pakistan administrated kashmir lack of equipment in kashmir

آزاد کشمیر میں سب اچھا ہے کی رپورٹس آ رہی ہیں لیکن دوسری طرف چالیس لاکھ نفوس پر مشتمل دس اضلاع میں سے صرف دو ضلعوں میں کرونا ٹیسٹ کی سہولت موجود ہے

جبکہ بڑی تعداد میں کشمیری پاکستان اور بیرون ممالک سے اسوقت کشمیر میں موجود ہیں جن کے لیے کوئی منظم طریقے سے نا تو ٹیسٹ ہوۓ اور نا ہی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کوئی مناسب اقدامات اٹھائے گے ہیں چند دنوں سے لاک ڈاؤن کے باوجود پاکستان سے روزانہ کی بنیاد پر لوگ کشمیر میں داخل ہو رہے ہیں جبکہ چیک پوائنٹس پر صرف ٹمپریچر چیکنگ کرنے کے بعد عوام کو داخلے کی اجازت مل جاتی ہے مختلف زرائع کے مطابق چیک پوائنٹس پر موجود اہلکار پانچ سو یا ہزار روپے فی کس کے حساب سے لے رہے ہیں عوام جاۓ تو جاۓ کہاں ریاستی انتظامات ناکافی ہونے کے باعث آنے والے چند دنوں میں کرونا کیسز کشمیر میں تیزی سے بڑھنے کا خدشہ ہے تمام ضلعی انتظامیہ کو فی الفور ایسے تمام افراد کے کرونا ٹیسٹ کا انتظام ہر ضلع میں کرنا چاہیے

خبر شئیر ضرور کریں 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے