چین، انڈیا، اور پاکستان میں پھنسا ہوا کشمیر | kashmir stuck in between china india and pakistan


چین انڈیا اور پاکستان میں پھنسا کشمیر


ریاست کشمیر جس کی ہزاروں سال پرانی تاریخ ہونے کے باوجود ایک ایسی بد نصیب ریاست، کہ جس کی حقیقی آواز اس ریاست کے باشندوں کے حلق سے 
نکلتے ہوۓ بھی ڈرتی ہے.

ریاست کشمیر وسائل سے مالا مال ایک سونے کی چڑیا کی مانند چمکتی دمکتی ریاست دنیا کے نقشے پر موجود تو ہے لیکن اس ریاست کو سات دہائیوں سے تقسیم اور اس کے باشندوں کو تقسیم در تقسیم کیا گیا ہے
بلا شبہ اس تقسیم کے عمل میں بھارت اور پاکستان دونوں ہی خفیہ طور پر رضامندی اور بظاہر دشمنی سے

دنیا کے ساتھ ساتھ کشمیر کے باسیوں کو یہ باور کرواتے رہے کہ ہم آپسی دشمن ہیں اور کشمیریوں کے خیرخواہ ہیں..
 ہندوستان نے ڈنکے کی چوٹ پر بزور طاقت مفاد پرست عناصر کو مقبوضہ کشمیر پر اپنی کٹھ پتلیاں مسلط کیے رکھیں، جبکہ اسکے بر خلاف ملک پاکستان نے اپنے زیر قبضہ کشمیر میں مفادات سے پیار کرنے والوں کے ذریعے سے ہمیشہ مذہب کارڈ کے کھیل کو بخوبی کھیلا اس شطرنج کے کھیل کے مہروں کو وقتاً فوقتاً تبدیل کیا جاتا رہا اس کھیل کو ہمیشہ سے نئ چالوں سے سجایا جاتا رہا اس بات سے بلکل نظریں چراتے ہوۓ کہ کشمیر کی اکثریت چاہتی کیا ہے؟

موجودہ صورتحال کے پیش نظر اس وقت ایک عام کشمیری یہ بات بخوبی سمجھ چکا ہے کہ تین بڑی طاقتیں کس منظم طریقے سے کشمیر کو مزید تقسیم کرنے کے عوامل سے گزر رہی ہیں چین اپنے مفادات کی خاطر ریاست کے ایک حصے لداخ میں نئے قبضے کے تحت انڈیا سے سرد جنگ میں مشغول ہے جبکہ پانچ اگست سے انڈیا نے سٹیٹ سبجیکٹ رول کو ختم کر کے کشمیر کی متنازعہ حیثیت پر ڈاکہ ڈالا جبکہ پاکستان اس سے بھی پہل کر چکا ہے اور اب گلگت بلتستان کو پاکستان کا نیا صوبہ بنانے کے لیے بر سر پیکار ہے.

 موجودہ حالات کے پیش نظر پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی تمام لیڈر شپ چپ سادھے ہوئے اپنے حلف کی پاسداری میں سہولت کار کا انجام دیتے ہوۓ چپ کا روزہ رکھے بیٹھے ہیں اور نادان لوگ چین اور انڈیا کے درمیان جاری سرد جنگ کے بعد عنقریب کشمیر کو چین کا اٹوٹ انگ اور شہ رگ کا درجہ دینے سے گریز نہیں کریں گے  

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے