ملک پاکستان یا ملک قادیانیستان
اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ ملک پاکستان جس کے بارے میں یہ مشہور ہے کہ یہ ملک اسلام کے نام پر بنا اور اسکے بنانے والوں نے دو قومی نظریہ کو مدنظر رکھتے ہوۓ اس کی بنیادیں ڈالیں
یوں ہی اس ملک کا نظام چل رہا تھا تبھی اس ملک کے زیر کنٹرول کشمیر کے چھوٹے سے حصے جسے آزادکشمیر کے نام سے جانا جاتا ہے ایک تحریک بلند ہوئی جس کی سربراہی ضلع باغ کے رہائشی اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی عزت مآب جناب میجر محمد_ایوب خان نے کی جس کے اغراض و مقاصد میں یہ واضع طور پر عیاں تھا کہ
(قادیانی مرزا ملعون کے ماننے والے کافر ہیں)
اس تحریک کو جناب نے آزادکشمیر اسمبلی میں بغیر کسی بحث ومباحثہ کے متفقہ طور پر منظور کروا کر پاس کروا لیا اور یوں قانونی طور پر قادیانیوں کو کافر قرار دیا گیا
اسی دلیرانہ اور جراتمندانہ عمل نے پاکستان کے ایوانوں کو بھی ہلا کر رکھ دیا اور تحریک ختم نبوت زور و شور سے شروع ہو گئی. کافی دنوں کے بحث و مباحثہ کے بعد قادیانیوں کو کافر قرار دیا گیا بالآخر جناب زوالفقار علی بھٹو کے دور میں باقاعدہ قانونی شکل دی گئی
قادیانیوں کو اقلیتی، کافر قرار دیئے جانے کے بعد قادیانیوں نے ہر حربہ استعمال کیا لیکن ہر طرف سے ناکامی حاصل ہوئی اور یوں پاکستان میں ایک نیا سلسہ شروع ہوا اور اس گروہ نے خفیہ طور پر ایک روڈ میپ تیار کیا جسے فالو کرتے ہوئے یہ لوگ ملک کی ایسی ایسی جگہوں پر براجمان ہیں جہاں پر انہیں نہیں ہونا چاہیے تھا چاہے وہ سرکاری اداروں میں اعلٰی عہدوں پر ہوں یا ملک کے سیاسی سیٹ اپ ان لوگوں نے ہر حربہ آزماتے ہوۓ ایسی جگہوں پر پہنچنے سے گریز نہیں کیا لیکن اس میں خامی یا کمی ان لوگوں کی بھی ہے جن کا اپنا عقیدہ درست نہیں..
موجودہ حکومت اقتدار میں آنے سے پہلے باقاعدہ طور پر قادیانیوں سے صلاح مشورہ کرتے ہوۓ برسرِ اقتدار آئی ہے اور ان لوگوں کے لیے نرم گوشہ رکھے ہوئے ہے وہ لوگ کہ جو آۓ روز ختم نبوت کے حوالے سے مسلمانوں کے جذبات سے کھیلواڑ کر رہے ہیں اور نا ہی پاکستان کے آئین وقانون کو مانتے ہیں بلکہ اس حکومت کی فل سپورٹ اسی صورت میں کی گئی کہ آئین وقانون میں تبدیلی کی جاۓ
فتنہ قادیانیت سے ذیادہ خطرناک فتنہ اسوقت فتنہ عمرانیات ہے جو اس ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہا ہے اسی حکومت میں موجود چند وزراء بھی ہیں جن کے کارناموں سے صاف صاف ظاہر ہوتا ہے کہ مسجد، مدرسہ، علماء اور مسلمانوں کے خلاف ان کے اندر کتنی گندگی بھری پڑی ہے اندھی تقلید میں ڈوبا انسانوں کا ایک جم غفیر اس وقت ہر اُس چیز کو سپورٹ کر رہا ہے جو مسلمانوں کے جذبات کو مجروع کر رہا ہے اگر ان لوگوں سے بحث کا معاملہ کیا جائے تو کہتے ہیں کہ بغض عمران ہے اور اس بات سے بلکل نا آشنا کہ یہ دین کا معاملہ ہے اور دین کے راستے میں جو بھی آۓ نشان عبرت بن جاتا ہے
الحمدللہ پاکستان کے کروڑوں مسلمان ختم نبوت کے لیے مر مٹنے کو ہمہ وقت تیار ہیں اور یہی وجہ ہے کہ قادیانی وزراء اور انکے چاہنے والے ابھی تک اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکے اور نا ہی قیامت تک
حاصل کر سکیں گے
0 تبصرے
please dont comments spams and also dont share other links here